لاہورمیں تین روزہ پولٹری سائنس کانفرنس اختتام پذیر

September 17, 2019

لاہور(اے پی پی )پاکستان پولٹر ی ایسو سی ایشن اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے باہمی اشتراک سے انٹر نیشنل پولٹر ی ایکسپو 2019 میں تین روز سے جاری پولٹری سائنس کانفرنس کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔جس کی صدارت وزیر برا ئے لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیو یلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سردار حسنین بہا در دریشک نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا ، ڈاکٹر عبدالکریم بھٹی، عبدالباسط، چوہدری محمد نصر ت طاہر کے علا وہ صنعتکار، پولٹری اسٹیک ہولڈرز، پرو فیشنلز، پاکستان سمیت بر طا نیہ، امریکہ ، لبنان سے بین الاقوا می پولٹری ماہرین، پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے طلبہ و اسا تذہ و تحقیق کاروں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔کا نفرنس میں پولٹری ہیلتھ، فارم مینجمنٹ ، نیو ٹریشن، پراسیسنگ ، فوڈ سیفٹی اور ویلیو ایڈیشن سے متعلقہ مختلف موضوعات پر ماہرین نے لیکچرز دیئے۔