’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے‘

September 17, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی عرب کے امن اور عالمی معیشت کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی فون پر رابطہ

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر بعقیق میں واقع آئل فیلڈ پر ہفتے کی صبح ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔