قومی ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ بدھ کو ختم

September 18, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ بدھ کو ختم ہوگا، پہلے مر حلے کے لئے35 مدعو کھلاڑیوں میں سے 26 نے رپورٹ کی۔ پانچ کھلاڑی غیر ملکی ہاکی لیگز میں مصروف رہنے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آئے ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے دوسرے مر حلے میں شرکت کی اجازت طلب کی ہے ۔ پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کے مالی مسائل کی وجہ سے انہیں لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے،کیمپ کا دوسرا مرحلہ امکان ہے کہ25 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا جس کے دوران عمان ہاکی ٹیم کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم منتخب کی جائے گی۔ عمان نے اپنی انڈر 21 ہاکی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔