کرکٹ ٹریننگ کیمپ کا آج سے آغاز

September 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بدھ سے لاہور میں شروع ہورہا ہے۔ مصباح الحق کی سربراہی میں کیمپ 21 ستمبر تک جاری رہے گا۔ پی سی بی کے مطابق پہلے دن شام 3 سے 6 بجےتک ٹریننگ سیشن میں کھلاڑی شریک ہوں گے۔ میڈیا کو پی سی بی پیٹرنز انکلوژر سے داخلے کی اجازت ہوگی۔ جمعرات کوفاسٹ بولر عثمان شنواری پریس کانفرنس کریں گے۔ ہفتے کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستانی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کا اعلان کریں گے۔