سرکاری اراضی کی فروخت، پولیس اہلکاروں سمیت تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

September 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرکاری اراضی پر قبضہ اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار چوکی انچارج عاصم صدیقی اور ہیڈ کانسٹیبل حیدر اور فتح ساند کا جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلیے انسداد بدعنوانی کی صوبائی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر اینٹی کرپشن پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ، گبول گوٹھ کی جعلی سندوں پر سرکاری زمین فروخت کی ، عدالت نے ملزمان کو سات روز کے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا۔