زونگ کو 5 جی کمرشل نہیں صرف آزمائشی ٹیسٹ کی اجازت دی گئی تھی، پی ٹی اے کی وضاحت

September 18, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پی ٹی اے نے کہا ہے کہ زونگ سیلولر موبائل آپریٹر کو پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کمرشل موبائل خدمات فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، حکومت پاکستان کی پالیسی کی روشنی میں زونگ کو صرف 5 جی ٹیکنالوجی کی آزمائشی خدمات ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔