کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اساتذہ کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں

September 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اساتذہ کوگزشتہ کئی ماہ سےتنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تدریسی عمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک ایکشن کمیٹی قائم کردی ہے ایکشن کمیٹی کے رہنما 19 ستمبر کو صبح 11 بجے کالج میں پریس کانفرنس کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔