شوگرملز کو 24 ستمبر تک بقایاجات ادا کرنے کا حکم

September 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کاشتکاروں کو گنے کی رقم ادا نہ کرنے کےخلاف درخواست پر 3شوگر ملز کو 24ستمبر تک بقایاجات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کاشتکاروں کو گنے کی رقم ادا نہ کرنے کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔