ائرپورٹ پرسابق اہلیہ سے کمسن بیٹی چھیننے کی کوشش ناکام

September 19, 2019

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) نیواسلام آباد ائر پورٹ پرسابق اہلیہ سےکمسن بیٹی چھیننےکی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ائرپورٹ پراس وقت لیول تھری پرہنگامہ شروع ہوگیاکہ جب ایک شخص نے خاتون سے اس کی کمسن بیٹی چیھننے کی کوشش کی ۔اس دوران معلوم ہواکہ دونوں سابقہ میاں بیوی ہیں اور بچی کی حوالگی کامعاملہ ہے۔ خاتون نے ائرپورٹ حکام کوآگاہ کیاکہ وہ اپنی بیٹی کواستنبول لے جارہی ہے، عملے نے دونوں کوسفرکرنے کی اجازت دے دی ۔