میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی اور ہائی نون لیبارٹریز کے زیراہتمام سیمینار آج ہوگا

September 19, 2019

لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی ( جنگ گروپ آف نیوز پیپرز ) اورہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈکےزیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنوان دمہ،سی او پی ڈی اور الرجی آج 19ستمبر بروز جمعرات بوقت دوپہر1:00بجےارینا کلب کراچی میں کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے پینل میںپروفیسر ڈاکٹر سہیل اختر(ہیڈآف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ، انڈس ہسپتال)، پروفیسر ڈاکٹرندیم احمد رضوی(سابق ہیڈآف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ، جے پی ایم سی کراچی)،پروفیسر ڈاکٹرعلی بن سرورزبيری(ہیڈآف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال)، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد رائو (ہیڈآف پلمانالوجی ڈیپارٹمنٹ، اوجھاانسٹیٹیوٹ و چیئرمین پاکستان چیسٹ سوسائٹی)،پروفیسرڈاکٹرسمیر قریشی (ہیڈآف ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ ،جے پی ایم سی کراچی)،ڈ اکٹر ا ظفر عباس حیدری(کمرشل ڈائریکٹر ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ)،قیصر جنجو عہ(ہیڈ آف سٹرٹیجک بزنس، ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ) ہونگے جبکہ میزبان و اہتمام واصف ناگی( تمغہ برائے حسن کارکردگی،سینئر ایڈیٹر ہیلتھ،ایجوکیشن،کرنٹ افیئرز و چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) ہیں۔