شجر کاری مہم، پنجاب حکومت نے کارکردگی رپورٹ مانگ لی

September 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے 16ستمبر تک پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے اور شجرکاری مہم میں لگائے جانیوالے پودوں کی اقسام ، تعداد کی رپورٹ طلب کر لی ہے ، بلدیاتی اداروں اور لوکل گورنمنٹ کے آفیسران کو پرفارما کے ساتھ تصاویری ثبوت فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چلائی جانیوالی شجر کاری مہم میں سرکاری اداروں کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کے پودے خرید کر لگائے ہیں جس بارے رپورٹ پنجاب حکومت نے طلب کر لی ہے۔