کارپوریشن کی دکانوں کے کرائے کی مد میں ماہانہ لاکھوں کا فراڈ

September 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن میں دکانوں کے کرائے کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، چیف آفیسر کارپوریشن اقبال خان نے خوردبرد کی تحقیقات کیلئے ایم او ایس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور 7روز کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے، بتایا گیا ہے کہ کرایہ دکانوں کے کلرک ملی بھگت کرکے کرایہ کی رسید جاری کردیتے ہیں ور کیش وصول کر کےرقم بینک میں جمع نہیں کرائی جاتی ، کارپوریشن کو دکانوں کے کرایہ کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا تھا جس پر چیف آفیسر نے کارروائی کرتے ہوئےایم او ایس محمد یار کو معاملہ کی چھان بین کی ذمہ داری دے دی ہے اور7روز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔