سپریم کورٹ، صنعتی پلاٹ کی لیز منسوخی کا نوٹیفکیشن معطل

September 20, 2019

ااسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے سی ڈی اے کی جانب سے ایک صنعتی پلاٹ کی لیز منسوخ کرنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کی طرف سے خلاف ضابطہ لیز منسوخی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سی ڈی اے کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سی ڈی اے نے درخواست گزار کو شوکاز نوٹس جاری کئے بغیر ہی اس کی لیز کیسے منسوخ کر دی۔لگتا ہے کہ اس پلاٹ پر کسی اور کی نظر تھی۔