تیونس کے معزول صدر زین العابدین سعودی عرب میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

September 20, 2019

جدہ(جنگ نیوز)تیونس کے معزول صدر زین العابدین بن علی سعودی عرب کے شہر جدہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ تیونسی میڈیا نے غیر تیونسی ذرائع سے جمعرات کو ان کے انتقال کی خبر دی ہے اور ان کے وکیل نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ زین العابدین بن علی 2011ء کے اوائل میں اپنی حکومت کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک ’عرب بہار‘ کے بعد تیونس سے راہ فرار اختیار کرگئے اور تب سے ہی جدہ میں مقیم تھے۔ذرائع کے مطابق زین العابدین 2004ء سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔