ٹوئٹر نے ہزاروں جعلی نیوز اکاؤنٹس بند کردئیے

September 20, 2019

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا بھر میں ہزاروں جعلی نیوز اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے۔

ٹوئٹر نے جمعہ کو اس حوالے سے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات، چین اور اسپین جیسے مقامات سمیت جعلی خبروں کو عام کرنے اور حکومت نواز پروپیگنڈہ کرنے والے دنیا بھر میں ہزاروں اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں۔

ٹوئٹر کے مطابق چین اور ہانگ کانگ میں مظاہرین کے درمیان اختلاف رائے پیدا کرنے والے اکاؤنٹ کو بند کردیا، جبکہ اسپین اور ایکواڈور میں بھی جعلی نیوز اکاؤنٹس معطل کردیئے گئے ہیں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ چین سے 4،302 اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوئی تھی۔

اس اعلان کے بعد فیس بُک کے لیبیا، سوڈان اور یمن سمیت علاقائی ہاٹ اسپاٹ کے بارے میں غلط معلومات شائع کرنے کے لیے گذشتہ ماہ مصر سمیت مشرق وسطیٰ کے بعض اہم ممالک سے آپریٹ ہونے والے جعلی نیوز اکاؤنٹس کو بھی بند کیا گیا ہے۔