آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 27 . 41 فیصد تک گر گئی،قومی ادارہ شماریات

September 21, 2019

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی ادارہ شماریات نے لارج اسکیل مینو فیکچر انڈسٹریز کا ڈیٹا جاری کردیا۔ ڈیٹا کے مطابق جولائی 2018 کے مقابلے میں جولائی 2019 میں ایل ایس ایم آئی کی پیداوار میں 3 . 28 فیصدر کمی ہوئی ۔ اس مہینے میں آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 27 . 41 فیصد تک گر گئی ۔ ادویات سازی کے شعبے کی پیداوار میں 15 . 49 فیصد، مشروبات اور تمباکو کی پیداوار میں 25 . 12 فیصد کمی آئی جبکہ الیکٹرانکس کے شعبے کی پیداوار میں 67 . 23 فیصد اضافہ ہوا۔