جعلی اکائونٹس کیس، عبدالغنی مجید کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست کی سماعت ملتوی

September 21, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں ملزم عبدالغنی مجیدکی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی جبکہ ملزم خورشید انور جمالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ جمعہ کو سماعت کے دوران عبدالغنی مجید کے وکیل نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بیماری کے حوالے سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے ، ڈاکٹر شاہد رسول سینئر سرجن ہیں ان کو بلا لیا جائے ان کو عبدالغنی مجیدکی مکمل طبی ہسٹری کا علم ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں وہ معائنہ کریں اگر وہ ان کو بلانے کا مشورہ دیتے ہیں تو مزیدکارروائی کی جائے ۔