فیصل آباد میں بے نامی جائیداد کا پہلا کیس، سوا ارب روپے مالیت کی 714 کنال اراضی کا سراغ مل گیا

September 21, 2019

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) فیصل آباد میں بے نامی جائیداد کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کے مطابق تحصیل چک جھمرہ میں موجود اس اراضی کی مالیت ایک ارب 24 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے۔ 714 کینال 18 مرلے پر مشتمل یہ زرعی اراضی چک 165 ر، ب میں واقع ہے جو 1992 میں ایک ٹیکسٹائل مل کی طرف سے تین افراد محمد سلیم بھٹی، یاسین خان اور محمد اکبر کے نام پر خریدی گئی تھی۔