ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھاڑٹی ملتان نے اہم شاہراہوں پر پلانٹر لگانے کا آغاز کر دیا ۔اس سلسلے میں ایم ڈی اے روڈ پر پلانٹر ز رکھے گئے۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ ،ایم پی اے واصف راں ،ایم پی اے سبین گل او ر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام بھی موجود تھے۔چیئرمین پی ایچ اے اعجا ز حسین جنجو عہ نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم کے وژن کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ملتان شہر کو خوبصورت بنا رہے ہیں ۔