کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

September 23, 2019

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ، اسکیم 33، ملیر نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن اور نیوکراچی میں کہیں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

شہر کے بیشتر علاقوں کو آسمان پر کالی گھٹاؤں کا ڈیرہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث کہیں بوندا باندی، کہیں بارش اور کہیں آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے باعث مقامی سطح پر ہونے والی ڈیولپمنٹ کے باعث بادل بن رہے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔