احمد علی اکبر نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

September 26, 2019

پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کو امریکا میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے دوران فلم ’’لال کبوتر‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


اداکار احمد علی اکبر نے یہ خبر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں انہیں فلم ’’لال کبوتر‘‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔


پاکستانی فلم لال کبوتر کو اس حد تک پسند کیا گیا کہ اسے دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کے لیے پاکستان کی جانب سے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اب اس فلم نے ایک اور انٹرنیشنل ایوارڈ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلم ’’لال کبوتر‘‘ کا ٹریلر

یاد رہے کہ فلم ’’لال کبوتر‘‘رواں سال 22 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی۔

فلم کی کہانی کراچی کے گرد گھومتی ہے جب کہ فلم میں احمد علی اکبر کے ساتھ اداکارہ منشا پاشا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم باکس آفس پر اوسط درجے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔