• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم ’لال کبوتر‘ کو ناقدین نے پاکستانی سنیما کا گیم چینجر قرار دیا تو دوسری طرف انڈسٹری سے وابستہ ستاروں نے اسے نئے باب میں کہہ دیا۔

سپر اسٹار ہمایوں سعید، عثمان خالد بٹ،علی رحمٰن اور بلال اشرف بھی فلم ’لال کبوتر‘ دیکھنے کے بعد اس کے فین بن گئے۔

اوپننگ ویک اینڈ پر فلم نے سوا کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا، باکس آفس پر ہٹ رہنے والی فلم کے شاندار ریویوز کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہیں۔

روشن کراچی کی اندھیری سڑکوں پر گھومتے ٹارگٹ کلرز ان کا ڈر اور ان کے انجام کی کہانی لال کبوتر نے ریلیز ہوتے ہی سب کے دل جیت لیے۔

فلم بینوں نے تو سانس روک کر فلم دیکھنے کے بعد بہت ساری تالیاں بجائی ہی ساتھ میں ناقدین نے بھی فلم کو دل کھول کر شاباش دی اور 5 میں سے پورے 5 نمبر دیے اور کہا فلم دیکھنا لازم ہے۔

بہترین معیاری فلم جیسی ریٹنگز ملی، فلم ’لال کبوتر‘ کو ان اداکاروں نے بھی سراہا، جن کا فلم سے دور دور تک بھی تعلق نہیں۔

سپر اسٹار ہمایوں سعید نے فلم کے متعلق کہا کہ بہترین اداکاری، عمدہ ہدایتکاری، لال کبوتر یقیناً غیرمعمولی حد تک اچھی فلم ہے۔

اداکار علی رحمٰن خان نے کہا کہ لال کبوتر نے ہلا کر رکھ دیا، یہ پاکستان میں آج تک بنائی گئی بہترین فلم ہے۔

اداکار عثمان خالد بٹ بولے لال کبوتر نے پاکستانی سنیما میں ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔

اداکارہ میرا سیٹھی نے لال کبوتر کو حالیہ پاکستانی سنیما کا "گیم چینجر" قرار دے دیا۔

اداکار بلال اشرف نے لال کبوتر کو حیرت انگیز حد تک اچھی فلم قرار دیا ہے۔

فلم نے بہت ہی کم شوز ہونے کے باوجود بہت ہی اچھی اوپننگ لی اور ویک اینڈ پر سوا کروڑ کے قریب بزنس کرلیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین