• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جیوفلمز ”لال کبوتر“ آسکر ایوارڈ کا بڑا اعزاز سمیٹ نے کیلئے تیار

کراچی (محمد ناصر) ”جیوفلمز“ اور نہر گھر فلمز کی مشترکہ کاوش ”لال کبوتر“ کیلئے ایک بڑا اعزاز، فلم کو پاکستان کی طرف سے دُنیائے فلم کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈ ”آسکر“ کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔

”لال کبوتر“ کا ٹریلر



پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ”لال کبوتر“ کو پاکستان کی طرف سے ”آسکر “ کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ”لال کبوتر“ کا ٹریلر

اجلاس کی سربراہی شرمین عبید چنائے نے کی۔ آسکر ایوراڈ کی تقریب 9 فروری 2020ءکو ہوگی۔

ایکشن ، کامیڈی اور تھرل سے بھر پور کراچی کے معاشرتی مسائل پر بننے والی اپنی نوعیت کی منفرد فلم ”لال کبوتر“ ملک بھر میں شاندار بزنس کرنے کے بعد پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز سمیٹنے کیلئے تیار ہے۔

فلم ”لال کبوتر“ کامل چیمہ اور ہانیہ چیمہ کی پروڈکشن کمپنی ”نہر گھر“ کی تخلیق ہے جس کی کہانی، میوزک، مناظر اور جاندار ڈائریکشن کی ہر طرف سے کھل کر تعریفیں کی گئیں ۔

یاد رہے کہ آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ دونوں بہن بھائی کی یہ پہلی فلم تھی۔ فلم نے کروڑوں روپے کا بزنس کرکے چاروں طرف خوب رنگ جمایا ۔

لالچ طاقت اور انتقام کے گرد گھومتی دلچسپ کہانی میں علی اکبر اور منشا پاشا نے مرکزی کردار ادا کئے ۔

علی عباس نقوی کی تحریر کی گئی دلچسپ کہانی کو ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کمال خان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ جیو ٹی وی فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔

تازہ ترین