تھر میں ٹڈی دل کے حملے سے فصلیں تباہ

September 26, 2019

صحرائے تھر میں فصلوں پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا جس کے باعث کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔

صحرائے تھر کے سرحدی علاقوں میں ٹڈی دل مزید دیہات تک پھیل گئے ٹڈی دل کی یلغار نے بارش کے پانی پر کاشت کی جانے والی فصلیں تہس نہس کر دی ہیں۔

بارانی فصلوں پر ٹڈی دل کے لشکر مزید میلوں تک پھیل گئے ہیں اور ٹڈی دل کے حملے کے باعث ایسی تمام فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

تحصیل ڈاہلی کے متعدد گائوں میں ٹڈی دل کے لشکر، باجرے، گوار ،مونگ اور دیگر فصلوں کو کھا رہے ہیں ۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ دس سے پندرہ کلو میٹر رقبے پر ٹڈی دل کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے۔