ٹنڈو الہ یار: اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ،14؍افراد بازیاب

September 29, 2019

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) سبھاگو اوڈ نامی شخص نے سیشن کورٹ ٹنڈوالہ یار میں درخواست دی تھی کہ بکیراروڈ پر واقع ملک پٹھان نے اپنے اینٹوں کے بھٹے پر میرے اہل خانہ اور عزیزوں کو قید میں رکھا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت کراتا ہے اور انہیں اجرت بھی نہیں دی جاتی جس کے بعد سیشن کورٹ نے بی سیکشن تھانے کی پولیس کو حکم دیا کہ فوری کارروائی کی جائے جس پر بی سیکشن پولیس نے بکیرا روڈ پر واقع اینٹوں کے بھٹے پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین، مرد و بچوں سمیت 14 افراد کو بازیاب کرالیا ، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بھٹہ مالک موقع سے فرار ہوگیا بازیاب افراد کا کہنا ہے کہ بھٹہ مالک ہم سے جبری مشقت لیتا تھا اور ہمیں اس کی اجرت تک نہیں دیتا تھا بازیاب ہونے والوں میں شریمتی پوپری، شریمتی حسینہ، شریمتی نواب ، شریمتی ناہیدہ، شریمتی نواب زادی، شریمتی امینہ، شریمتی مسکان ، دلبر، دلدار، ارباب اور اشوک شامل ہیں بازیاب افراد کو آج کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔