راحت فتح علی خان نے آسٹریلیا میں رنگ جمادیا

September 29, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

راحت فتح علی خان نے آسٹریلیا میں رنگ جمادیا.

عالمی شہرت یافتہ گائیک ڈاکٹر استاد راحت فتح علی خان نے آسٹریلیا میں شاندار پروگرام کا انعقاد کیا، جمعہ، ہفتہ اور اتوار، کو مختلف شوز میں انھوں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گائیک ڈاکٹر استاد راحت فتح علی خان نے آسٹریلیا میں صوفیانہ کلام اور سپر ہٹ گیت پیش کر کے دھوم مچادی، سامعین دل چھونے والی موسیقی اور آواز پر جھومنے پر مجبور ہوگئے، اس طرح وہ خبریں دم توڑ گئیں کہ استاد راحت فتح علی خان کے بین الاقوامی شوز ملتوی ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا سے گفتگو کرتے ہوئےاستاد را حت فتح علی خان نے بتایا کہ میرے تمام انٹرنیشنل شوز اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، میں نے ہمیشہ اپنے سننے والوں کے لیےکچھ نیا کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وہ آسٹریلیا کے بعد 30 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے۔ امریکا اور کینیڈا کے شوز بھی اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے، میرے چاہنے والے ،محبت کرنے والے کسی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

حاسدین سے میری شہرت اور مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ہے، ماں کی دعاؤں اور میری ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے اورہم آگے بڑھ رہے ہیں۔