بابر اعظم کے کلینڈر ایئر میں تیز ترین ہزار رنز

September 30, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بابر اعظم کے کلینڈر ایئر میں تیز ترین ہزار رنز

پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے کلینڈر ایئر 2019ء میں ایک ہزار ون ڈے رنز مکمل کرلئے ہیں، بابر اعظم نے یہ کارنامہ سال میں اپنی 19ویں اننگز میں انجام دیا، یوں وہ ایک سال میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

بابر اعظم نے سال 2019ء میں اپنا ہزارواں رن سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں اپنی اننگ کے 54 رنز مکمل کرکے حاصل کیا۔

وہ 2013ء کے بعد کسی کلینڈر سال میں ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

ان سے پہلے 2013ء میں مصباح الحق اور محمد حفیظ نے کیلنڈر ایئر میں ہزار، ہزار رنز بنائے تھے۔

24 سالہ بابر اعظم مجموی طور پر پاکستان کے دسویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے سال میں ایک ہزار یا اُس سے زائد ون ڈے رنز بنائے ہیں۔

ان سے قبل محمد یوسف یہ کارنامہ تین بار انجام دے چکے ہیں جبکہ اعجاز احمد، عامر سہیل، محمد حفیظ اور انضمام الحق نے دو ، دو مرتبہ سال میں ہزار ون ڈے رنز بنائے۔

جاوید میانداد، مصباح الحق، یونس خان اور سعید انور نے یہ کارنامہ ایک، ایک بار انجام دیا۔

نوجوان بیٹسمین بابر اعظم اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے ون ڈے کے متعدد ریکارڈز بناچکے ہیں اور ان کا شمار دورِ حاضر میں وائٹ بال کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔