بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

September 30, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نےسنچریوں کے ریکارڈ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف بابر اعظم نے 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

یہ بابر اعظم کے ون ڈے کیریئر کی 11 ویں سنچری ہے، جو انہوں نے 71 ویں اننگز میں بنائی ہے، اگر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی بات کی جائے تو انہوں نے 11 سنچریاں بنانے کے لیے 82 اننگز کھیلیں، یعنی بابراعظم نے 11 اننگز زیادہ۔

جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نےاتنی ہی سنچریاں بنانے کے لیے 64 اور اُن کے ہم وطن کوئنٹن ڈی کوک نے 65 اننگز کی مدد لی۔

بابر اعظم نے اپنی 71 ویں اننگز میں ایک اور سنگ میل عبور کیا اور وہ 2013 کے بعد ایک سال میں ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔