Advertisement

دل میں قسم کھانے کا حکم

October 04, 2019
 

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔اگر کوئی اپنے دل میں یہ کہے کہ اللہ کی قسم ،میں یہ کام دوبارہ نہیں کروں گا۔ پھر اس سے وہی کام سرزدہوجائے تو اس قسم کا کیا کفارہ ہوگا؟(مہرین ضیا،لاہور)

جواب :۔ قسم لازم ہونے کے لئے زبان سے قسم کے الفاظ ادا کرنا ضروری ہے۔محض دل میں کہنے سے قسم ہوتی ہے ،نہ کفارہ لازم ہوتا ہے ۔ (مشکوٰۃ المصابیح ،باب الوسوسہ ، ص: 18۔ ر دالمحتار علیٰ الدرالمحتار 3/50 )


مکمل خبر پڑھیں