افغانستان: امریکی فضائی حملے میں 42 طالبان ہلاک

October 06, 2019

افغانستان میں امریکی فورسز کے فضائی حملے میں بیالیس طالبان مارے گئے، جبکہ پیتیس زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق امریکی فورسز نے افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے فضائی حملے کیے، افغان سیکیورٹی اہلکار بادغیس میں چیک پوسٹوں پر حملوں کے بعد طالبان جنگجوؤں کا مقابلہ کر رہے تھے۔

مقابلے میں افغان فورسز نے بڑی تعداد میں طالبان کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔