ملک میں اسلامی انتہاپسندی کیخلاف کارروائی کرینگے، فرانسیسی صدر

October 09, 2019

کراچی (نیوزڈیسک ) فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی انتہاپسندی کیخلاف کارروائی کریں گے۔

نوٹر ڈیم کیتھیڈرل کے قریب پولیس ہیڈ کوارٹرز میں حال ہی میں چاقو حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گےاور ایسی کاروائیوں اور واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہم یہ جنگ جیتیں گے۔

فرانسیسی صدر نے اسلامی انتہا پسندی کیخلاف سوسائٹی آف ویجلنس کے قیام کا بھی عزم کیا۔