نیب کااعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپہ،کئی گھنٹے تلاشی، دستاویز ضبط

October 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نیب کااعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو کی جانب سے اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، نیب کی 5رکنی ٹیم کئی گھنٹے ان کے گھر کی تلاشی لیتی رہی اور کئی فائیلیں اور دستاویز قبضے میں لے لیں ، ادھر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب چھاپے کی اطلاعات کے بعد صوبائی وزیر سعید غنی ان کے گھر خیابان قاسم، اسٹریٹ 18، ڈی ایچ اے پہنچ گئے اور وہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ماحول دیکھا، نیب نے یہاں چھاپہ ماراہے، اعجاز جاکھرانی گھر پر موجود نہیں ان کی فیملی بشمول بیٹیاں گھر میں موجود ہیں، ریڈ مکمل ہونے تک کسی کو گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی حالانکہ ارکان اسمبلی گھر کے باہر موجود تھے ، ایسا لگ رہا ہے مشیر کے گھر نہیں کسی کالعدم رہنما کے گھر چھاپہ مارا گیا ہو،صوبائی وزیر نے بتایا کہ نیب کی ٹیم کے پاس نہ لیڈی پولیس اور نہ وارنٹ ہیں ،اس طرح جو میسج دیا جارہا ہے انتہائی غلط ہے۔