کھانے سے بال نکلنے پر شوہر نے بیوی کو گنجا کردیا

October 09, 2019

بنگلادیش میں کھانے سے بال نکلنے پر شوہر نے بیوی کو گنجا کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں کھانے سے بال نکلنے پر شوہر نے غصے میں آکر اپنی 23 سالہ بیوی کو مارا پیٹا اور سر کے بال مونڈھ دیئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 35 سالہ شوہر ببلو مونڈال کو حراست میں لے لیا ہے۔

بیوی کے ساتھ زور زبردستی، غیر انسانی سلوک اور مارپیٹ کے الزام میں ملزم کو 14 سال جیل ہوسکتی ہے۔

شوہر نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ کھانے میں سے بیوی کا بال نکلا تھا جس پر غصے میں آکر اسے گنجا کردیا۔