آزادی مارچ اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہوگا، فضل الرحمان

October 09, 2019

کارکنان کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی تیاریوں کو تیز کریں، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ شروع 27 اکتوبر کو ہوگا اور اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہو گا۔

جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ’آزادی مارچ‘ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: مارچ اور دھرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کوپیغام دیا ہے کہ وہ پر امن طور پر 27 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کریں، کارکنان کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی تیاریوں کو تیز کریں۔

مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر تنگ کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے تفصیلی حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی۔

اجلاس میں آزادی مارچ کے مقام ڈی چوک کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔