• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کے مارچ اور دھرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ اور دھرنے کے خلاف درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کل درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار ہائی کورٹ نے کازلسٹ جاری کردی۔

دھرنے کے خلاف درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری تعلیم سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کو فریق بنایا گیا ہے۔

دھرنے کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنا مختص جگہ پر کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

تازہ ترین