فیفاکی دھمکی کام کرگئی،ایران نےعورتوں کواسٹیڈیم میں فٹبال میچ دیکھنےکی اجازت دیدی

October 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایران نےعورتوں کواسٹیڈیم میں فٹبال میچ دیکھنےکی اجازت دیدی

کراچی (نیوزڈیسک )ایران نے فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) کی دھمکی کے زیر اثر 40 برس بعد خواتین کو فٹ بال اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ فیفا نے گزشتہ ماہ ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خواتین کو غیر مشروط طور پر اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے۔فیفا نے دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے خواتین سے متعلق مثبت فیصلہ نہیں کیا تو ایران کو فیفا سے باہر کردیا جائے گا۔ایران کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد خواتین کی بڑی تعداد نے ٹکٹ خریدنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق 2022 کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ ایران اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے مابین آزادی اسٹیڈیم میں ہوگا۔اس ضمن میں بتایا گیا حکومتی اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی ساری ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔مقامی فٹ بال جرنلسٹ روحا پوربخش نے بتایا کہ اب تک 3 ہزار 500 خواتین نے ٹکٹ خرید چکی ہیں۔