سیلز ٹیکس آن گڈز بھی صوبوں کو دیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

October 10, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ ہم نےوفاقی حکومت سےدرخواست کی ہےکہ سیلز ٹیکس آن گڈز بھی صوبوں کو دیا جائے اور ہم بہتر طریقے سے اسکو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتے ۔ اس میں سب کا حصہ ہے، ہم صرف کلیکشن کا کام لینا چاہتے ہیں۔ وفاق صوبوں کے ساتھ کام کرنا سیکھے اور ہم وفاق کے ساتھ کام کر رہے ہیں،نہوں نے مزید کہا کہ ہم وفاقی حکومت کو درخواست کر رہے ہیں کہ سیلز ٹیکس آن گڈز بھی صوبوں کو دیا جائے ،یہ بات انھوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 96 رکنی وفد جس کی قیادت قائم مقام نائب صدر این یو ڈی میجر جنرل آصف علی کر رہے تھے سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہو ئے کہی ۔ وفد میں 3 سینیٹرز، 14 ایم این اے، 16 ایم پی اے، 4 بیوروکریٹ، 3 آرمی افسران، 48 سول سوسائٹی کے افراد اور 9 فیکلٹی کے اسٹاف ممبراں شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ابتدائی الفاظ میں وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کو باب الاسلام سندھ دھرتی آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔