Advertisement

مری میں سڑک بلاک کرنیوالے پانچ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

October 10, 2019
 

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )تھانہ مری کے علاقہ میں تصادم کے بعدسڑک بلاک کرنیوالے متحارب گروپوں کے 5ملزموں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ بر آمدکر لیا گیا۔ ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کے مطابق دوقبضہ گروپوں کے مابین تصادم کے بعد ملزموں نے سڑک بلاک کر دی تھی۔پولیس نے روڈ کو کلیئر کروا کر دونوں گروپوں کے5ملزموں احسان اکرم، ذیشان، پرویز، امجد علی اور محمد نذیر عرف پپو کو گرفتارکر کے ان سے ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا۔


مکمل خبر پڑھیں