• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے جیت لیا

ایلینا ریباکینا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ایلینا ریباکینا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں عالمی نمبر ون بیلاروس کی ارینا سبالینکا کو 1-2 سیٹس سے شکست دی۔

فائنل میں شکست کے بعد ارینا سبالینکا نے ریکٹ توڑ دیا جس پر انہیں بھاری جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارینا سبالینکا کے ریکٹ توڑنے پر 50 ہزار ڈالرز تک جرمانے کا امکان ہے جبکہ 2 خلاف ورزیوں کے باعث مجموعی طور پر 70 ہزار ڈالرز تک جرمانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمرہ آپریٹر سے مبینہ بدتمیزی کے باعث بھی ارینا سبالینکا مزید کارروائی کی زد میں ہوں گی، بار بار ریکٹ توڑنے پر سبالینکا پر اضافی جرمانے کا بھی خدشہ ہے۔

ارینا سبالینکا نے کہا ہے کہ گرینڈ سلم فائنل ہارنے کے بعد جذبات قابو کرنا بہت مشکل تھا اور ریکٹ توڑ کر غصہ اور مایوسی باہر نکالی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے جذبات اندر رکھتی تو صورتحال زیادہ خراب ہو سکتی تھی اور 3 مسلسل یو ایس اوپن ٹائٹلز کی کوشش ناکام ہونے پر شدید مایوسی ہوئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید