• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کا بحیرہ احمر کے جزیرے میون پر قبضے کا دعویٰ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے بحیرہ احمر کے اسٹریٹجک جزیرے میون پر قبضے کا دعویٰ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جزیرہ میون پر قبضےکےبعد حوثیوں کا باب المندب پر مکمل کنٹرول ہو گیا ہے، گزشتہ روز انصار اللّٰہ نے آبنائے باب المندب پر گرفت مضبوط ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

انصار اللّٰہ نے سعودی حمایتی فورسز کے زیرِ استعمال امریکی ساختہ بکتر بند ٹینک پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ انصار اللّٰہ نے سعودی حمایتی فورسز کو 5400 مربع کلومیٹر کے علاقے سے پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انصار اللّٰہ نے قبضہ کیے ہوئے علاقے سے لاکھوں ڈالرز کا فوجی ساز و سامان ضبط کر لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید