کونگو : سیلاب نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک

October 10, 2019

افریقی ملک کونگو میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

کونگو میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

سیلاب کے باعث تقریباً 30 رہائشی مکان منہدم ہوگئے جس کی زد میں آکر 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی افریقی ملک میں بارش کے بعد لینڈ سلائیدنگ سے 48 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔