بھارتی کرکٹر منیش پانڈے کس سے شادی کر رہے ہیں ؟

October 10, 2019

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین منیش پانڈے جلد ہی شادی کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ منیش پانڈے بھارتی اداکارہ اشریتا شیٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

شادی کی تقریب 2 دسمبر کو منعقد کی جائے گی جس میں دونوں کے رشتہ داروں سمیت قریبی دوست شرکت کریں گے۔

یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی کرکٹٹیم کے کھلاڑیوں کی بھی شادی میں شرکت متوقع ہے جبکہ اُس روز بھارت کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا جائے گا۔

منیش پانڈے آج کل وجے ہزار ٹرافی میں ٹیم کرناٹک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اشریتا شیٹی بھارت کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔ جنہوں نے اندراجیت، ادہیم این ایچ 4 جیسی فلموں میں کام کیا۔