فقیر آباد پولیس کی کارروائی ٗ9قمار باز گرفتار

October 12, 2019

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ فقیر آباد کی حدو د میں قماربازی کی محفل کو الٹتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے ہیں۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے ق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تفریحی مقام پرقمار بازی میں مصروف 9ملزمان منظور، نواب، عمیر،صنم، رحیم،عابد حسین ،احسان اللہ ،برکت،اشفاق اورذبیح اللہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم19 ہزار روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لی گئی ہے ،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔