مظاہروں میں ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے، عراقی مذہبی رہنما

October 12, 2019

عراقی مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی نے حالیہ مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیدیا ہے۔

خبر ایجنسی کےمطابق آیت اللہ سیستانی نےخطاب میں کہا ہےکہ گزشتہ دنوں ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے، حکومت مظاہروں میں ہونےوالی ہلاکتوں کی تحقیقات کےنتائج2 ہفتوں میں جاری کرے۔

واضح رہے کہ عراق میں یکم اکتوبر سےشروع ہونےوالےحکومت مخالف مظاہروں میں 100سےزائدہلاکتیں ہوئیں تھیں۔