ناصر شاہ کا رواں ماہ کراچی کی سڑکیں بہتر کرنے کا دعویٰ

October 12, 2019

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ سے کراچی میں سڑکیں بہتر ہونا شروع ہوجائیں گی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی تمام سڑکیں بہتر کرنے کے لیے بڑی اسکیم بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کو فوری طور پر قابل استعمال بنانے کے لیے بھی کام شروع کر رہے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کو کے ایم سی کی سڑکوں کے ساتھ ایک دو بڑی شاہراہوں کے فنڈز بھی دیے ہیں اور انہوں نے کام بھی کیا ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے وہ سڑکیں بھی بنائی ہیں، جو ہم سے متعلق نہیں تھی لیکن ہم نے عوام کی سہولت کے لیے کام کیا۔