جمہوریت کیلئے خطرات بڑھ رہےہیں، ضیاء عباس

October 13, 2019

کراچی (پ ، ر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سیاسی حالات 1977ء جیسے ہوتے جارہے ہیں جس سے جمہوری عمل کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے خلاف ہورہی ہیں جس سے اگر کسی تحریک کا آغاز ہوگیا تو پھر ملک کے معاشی حالات اور بھی زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔