پی ایچ ڈی اساتذہ کو پرموشن دینے کا فیصلہ

October 13, 2019

لاہور(خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے اساتذہ کو پرموشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے اجلاس طلب کرلیا۔ پی ایچ ڈی اساتذہ کو ترقی دینےکا مقصد اساتذہ کو ہائر ایجوکیشن حاصل کرنے کے لیے ترغیب دینا ہے۔ اس حوالے سےرواں ماہ کے آخر میں اجلاس منعقد کیا جائے گا ،جس میں اساتذہ کو ترقی دینے کے لیے ٹی او آرز طے کیا جائیں گے۔