ڈاکٹر شفقت رسول پاکستان آئی سوسائٹی ملتان کے بلا مقابلہ صدر منتخب

October 14, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر شفقترسول بلوچ پاکستان آئی سوسائٹی ملتان کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ،گزشتہ شب ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں ڈاکٹر بلال قریشی ،ڈاکٹر نجم جمشید، ڈاکٹر اعجاز بھٹی، شیخ تصور، انجینئر عبدالقادر اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈاکٹر شفقت رسول بلوچ نے کہا کہ وہ کمیونٹی کی بہتری اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہرممکن جدوجہد کریں گے۔