مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 71 واں دن

October 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 71 واں دن

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی غیرانسانی پابندیاں، کریک ڈاؤن اورکرفیو اکہترویں روز بھی برقرار ہیں، کرفیو کے باعث مظلوم کشمیری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے سے5 اگست سے اب تک تاجروں کو 6 ہزار کروڑ روپوں کا نقصان ہوا ہے۔

بھارتی مظالم کے خلاف مزاحتمی یوتھ لیگ نے جگہ جگہ پوسٹرز آویزاں کردیئے جبکہ پوسٹرز میں علماء، دانشوروں سمیت تمام کشمیریوں سے بھارتی اقدامات کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔