• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے 70 روز ہو گئے، پوری وادی میں 70 دن سے مسلسل کرفیو نافذ ہے جبکہ بھارتی لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں پر زندگی بہت ہی مشکل ہو گئی۔

دنیا کی سب سےبڑی انسانی جیل میں کشمیری 70 روز سے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

مقبوضہ وادی میں نہ کوئی رابطے کا ذریعہ ہے، نہ کوئی مواصلاتی نظام دستیاب ہے۔

قابض انتظامیہ نے 70 دنوں سے مظلوم کشمیریوں کی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا ہے کا دعویٰ درست نہیں

سری نگر سمیت کئی علاقوں میں بھارتی پابندیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی جاری رکھا ہے۔

بھارتی فوج کی مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین